شرائطِ ٹینڈرز
1- ٹینڈر فارم اوربی او کیو محکمہ ہذا کی ویب سائٹ (ebidding.lcbkp.gov.pk) سے اخبار میں شائع ہونے کے دو دن بعد ڈائو ن لو ڈ کیے جا سکتے ہیں۔
2- جوٹھیکیدار / بولی دہندہ گان انجنیئر کے تخمینہ پر ٪10 سے زائد بیلو ڈالتے ہیں اُنہیں تخمینہ لاگت پر ٪8 اضافی زرِضمانت با صورت کال ڈیپازٹ جمع کرانا پڑے گی ، کام کے شروع ہونے
کے بعد کامیاب بولی دہندہ ٪8 کال ڈیپازٹ کو اتنی ہے رقم کے بینک گارنٹی کے ساتھ شیڈول بینک سے تبدیل کروا سکتا ہے ۔
3- ٹینڈر فارم کے ساتھ مندرجہ زیل دستاویزات ہونا ضروری ہیں اور نقل ٹینڈر کاپی بھی ہمراہ جمع کروانے کا پابند ہو گا :
زرضمانت بصورت کال ڈیپازٹ (شیڈولڈ بینک )۔
انلسٹمنٹ کاپی ، شناختی کارڈ کاپی (تصدیق شدہ)۔
پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی متعلقہ کیٹیگری کی کاپی منسلک کرنا ہو گی نیز ٹینڈرز فارم وغیرہ بذریعہ کوریئر وصول کیے جائیں گے ۔
4- ٹینڈر فارم کے ساتھ ڈائون لوڈ بی اور کیو کاپی اور کال ڈیپازٹ لازمی طور پر منسلک کریں
5- تمام ٹھیکیداران / فرم بی او کیو پر ابو بیلو یا ایٹ پار اسٹیمیٹ ریٹ پر ڈالے گا اگر ٹھیکیدار / فرم نے کوئی غیر متوازن ریٹ درج کیے تو ٹھیکیدار پر لازم ہے کہ وہ تجزیہ منسلک کرے اگر تجزیہ سے افسر مطمئن نہ ہو تو اس کا ٹینڈر منسوخ تصور ہو گا
6- ورک آرڈرجاری ہونے کے بعد اگر ایک ہفتہ کے اندر ٹھیکیدار / فرم کی طرف سے کام شروع نہ کیا جاسکا تو زرِضمانت کی ضبطگی کے ساتھ ساتھ اس کا ٹینڈر منسوخ کر دیا جائے گا اور
مذکورہ ٹھیکیدار دوبارہ ٹینڈر میں حصہ نہ لے سکے گا۔
7- تمام گورنمنٹ ٹیکس ہائے مروجہ قانون کے مطابق کٹوتی ہوگی۔
8- فارم / بی او کیو میں کٹنگ/ اوور رائٹنگ اور غلط میزان ہونے کی صورت میں مسترد کیا جائے گا ۔
9- ٹینڈربرابر ہونے کی صورت میں فیصلہ بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا ۔
10- دیگر تمام شرائط دفتر تحصیل آفیسر (انفرسٹرکچر)میں دیکھی جاسکتی ہیں اور اوپر دی گئی ویب سائٹ میں بھی موجو د ہیں ۔
11- جملہ ٹھیکیدار ان جن کے حاصل کردہ کام ادھورے پڑے ہیں وہ مزید کام حاصل کرنے سے اجتناب کریں اور پہلے سے حاصل کردہ ورک آرڈر ز کے منصوبہ جات کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کریں۔
12- ورک آرڈر فنڈ ز کی فراہمی کی صورت میں جاری ہوں گے۔
تحصیل میونسپل آفیسر،لوئر تناول تحصیل ناظم ،لوئر تناول